حیدرآباد۔8۔فروری(اعتماد نیوز)کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے راشٹریہ
سیوم سیوک آر ایس ایس کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم مہاتما
گاندھی کے قتل کے ذمہ دار آر ایس ایس نظریات ہیں۔
انہوں نے گجرات میں
منعقدہ ایک ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی گجرات پر شدید تنقید
کی۔انہوں نے گجرات قائدین سے سوال کیا کہ کیا وہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی
تعریف کرتے وقت تاریخ کو بھول جاتے ہیں۔؟